علامہ ہشام الہٰی ظہیر، کی حکومت پنجاب سے فول پروف سیکیورٹی دینے کا مطالبہ

لاہور (توقیر حفیظ سے) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، ناظم اعلیٰ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی،مولانا نعیم الرحمٰن شیخوپوری(صدر جمعیت اہلحدیث پنجاب)،حکیم عبد الطیف مدنی(ناظم جمعیت اہلحدیث پنجاب)،حافط عبید الرحمن ایڈووکیٹ، قاری شفیق الرحمن ربانی، میاں محمد تو قیرحفیظ(میڈیا کوارڈینیٹر) رانا نعمت اللہ ظفر، ذوالفقار فاروقی، عبد اللہ سلیم، حافظ عبیدالرحمن مدنی،حافظ سعید عمران، مولانا عبدالمنان ربانی،مولانا شکیل بشیر سلفی، علامہ اصغر فاروق کے علاوہ تمام صوبائی و لاہور کابینہ اراکین پر مشتمل ہنگامی اجلاس۔اجلاس میں قائد ملت اسلامیہ ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر (صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان) کی سیکیو رٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں قائدین شرکاء نے کہا علامہ ہشام الہٰی ظہیر کو فول پروف سیکیو رٹی فراہم کی جائے۔ علمائے کرام کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ متعدد سیکیورٹی تھریٹس اور الرٹس کے باوجود ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی بجائے واپس لینا ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان پنجاب حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے افسران بالاں سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ان کو فول پروف سیکیورٹی مہیاکر یں۔ہم مساجد، مدارس علماء کے تحفظ کیلئے مولانا فضل الرحمن کے ویژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اگر انتظامیہ نے اپنی معتصبانہ روش نہ بدلی تو آنے والے جمعہ کو جمعیت اہلحدیث پاکستان و اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان ملک بھر میں دفاع مساجد اور علامہ ہشام الہٰی ظہیر کے ساتھ معتصبانہ رویہ رکھنے پر زبردست احتجاجی مظاہر ے شروع کرے گی جو کہ ہم سمجھتے ہیں ہمارا جمہوری آئینی قانونی حق ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top