پاکستان مرکزی مسلم لیگ
محترم خالد مسعود سندھو صاحب
تحریک دعوت توحید
محترم میاں محمد جمیل صاحب
فیس بک پیج۔ اسی لائن پر کلک کریں
ہیڈ آفس بمعہ گوگل لوکیشن
ابو ہریرہ اکیڈمی 37 کریم بلاک اقبال پارک لاہور
جماعت اہل حدیث پاکستان
محترم حافظ عبدالغفار روپڑی صاحب
جماعت غرباء اہل حدیث
محترم عبدالرحمٰن سلفی صاحب
جمعیت اہل حدیث پاکستان
محترم ہشام الٰہی ظہیر صاحب
جمعیت اہل حدیث پاکستان کی بنیاد سن 80 کی دہائی میں خطیب ملت مجاہد ختم نبوت امام العصر علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمۃ اللہ علیہ نے رکھی بڑے ہی کم عرصے میں علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام ملک بھر کے طول و عرض میں سیکڑوں تاریخ ساز جلسہ عام منعقد کرکے اس کو ملک کی صف اول کی جماعتوں میں شامل کروا دیا۔مارشل لاء ہو،تحریک نظام مصطفیٰ ہو، تحریک ختم نبوت ہو، تحریک اہل حد یث کی عظمت و رفعت کی بات ہو ،سقوط ڈھاکہ ہو آپ کا کردار صف اول کے لیڈران میں ہوتا تھا ملک کے طول و عرض میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کے تمام اضلاع میں تاریخ ساز جلسہ عام کے انعقاد نے لوگوں نے محسوس کر لیا کہ کہیں اہل حدیث اقتدار میں تو نہیں آرہے۔
23 مارچ 1987 کو قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ لاہور میں اہل حدیث کانفرنس بسلسلہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں دردناک شہادت کے بعد جمعیت اہل حدیث کو ختم کر دیا گیا بد قسمتی سے اس پلیٹ فارم سے دی گئی علماء اہل حدیث کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا گیا۔ اس کے بعد 2005 میں علامہ ابتسام الٰہی ظہیر صاحب نے جمعیت اہل حدیث کو دوبارہ قیام عمل میں لایا اور یہ مارچ 2018 تک سلسلہ چلتا رہا۔
اس کے بعد پروفیسر ساجد میر صاحب سے اتحاد کے بعد اس کو مرکزی جمعیت اہل حدیث میں ضم کر دیا گیا۔ پھر مئی 2023 میں اس کی دوبارہ تاسیس کی گئی اور حافظ ہشام الٰہی ظہیر صاحب کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں پنجاب سمیت پانچوں صوبوں میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تنظیم سازی مکمل ہے اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری و ساری ہے آئے روز الحمداللہ علامہ ہشام الہی ظہیر سے محبت کرنے والوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
فیس بک پیج۔ اسی لائن پر کلک کریں
یوٹیوب چینل۔ اسی لائن پر کلک کریں
ہیڈ آفس بمعہ گوگل لوکیشن
قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور
جمعیت اہل حدیث سندھ
محترم عبداللہ ناصر رحمانی صاحب
جمعیت اہل حدیث سندھ ،صوبہ سندھ کی سطح پرمسلک اہل حدیث کی ایک نمائندہ تنظیم ہے، جو اپنے آغاز (قبل از قیام پاکستان )سے لے کر آج تک مسلک اہل حدیث کی نمائندگی کرتے ہوئے عوام الناس کی دینی تربیت اور ان کی حتی الامکان دینوی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ جمعیت اہل حدیث سندھ کے بانی ومئوسس شیخ العرب والعجم سید ابو محمد بدیع الدین شاہ الراشدی رحمہ اللہ ہیں جوکہ اپنے دور کے راسخین فی العلم علماء میں سے تھے بلکہ ان کے سرخیل تھے۔ صوبہ سندھ میں موجود فتنوں ،فرقوں ،ضلالتوں،تقلیدجامد اور ان کی نشاطات کو دیکھتے ہوئے شاہ صاحب رحمہ اللہ نے اس صوبہ کو اپنی دعوتی واصلاحی سرگرمیوں کا مرکز ومحور بنالیاتھا۔ شاہ صاحب رحمہ اللہ کی تقریر وتحریر کامرکزی نکتہ کتاب وسنت کی طرف دعوت ،توحید وسنت کا بیان اورشرک وبدعت کارد ہوتا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ دعوت وتبلیغ کایہ سلسلہ پھیلتاچلاگیا،منّظم ہوتاچلاگیا اور جمعیت اہل حدیث سندھ کی صور ت میں ایک پلیٹ فارم معرض وجود میں آگیا۔ اللہ تعالیٰ نے جمعیت اہل حدیث سندھ کی خدمات کو بابرکت بنایا ہے کہ آج صوبہ سندھ کے تمام گوٹھوںاور شہروںمیںافراداہل حدیث ،مساجد اہل حدیث اور اکثر گوٹھوں اور شہروں میں مدارس اہل حدیث موجود ہے۔ یہ ایک اظہر من الشمس حقیقت ہے کہ جمعیت اہل حدیث سندھ صوبہ سندھ میں اہل حدیث مکتبہ فکر کا قدیم ،مضبوط اور وسیع تر نظم ہے۔ جمعیت اہل حدیث سندھ کا اصل امتیاز ،اس کا منہج مستقیم پرقائم ومستمر ہونا ہے،ملک اور بیرون ملک کا اہل علم طبقہ،اوراہل حدیث تنظیمیں ،جمعیت اہل حدیث سندھ کے اس امتیاز ووصف کو بخوبی جانتی بھی ہیں اور اس کی معترف بھی ہیں ۔وللہ الحمدوالمنۃ اولاوآخرا۔ جمعیت اہل حدیث سندھ اپنے اس منہج مستقیم پر قائم رہتے ہوئے دعوت وتبلیغ،تعلیم وتربیت اور خدمت خلق کے امورمیں شرعی نصوص اور منہج سلف صالحین پر پوری شدت وسختی سے کاربند اور عمل پیرا ہے ،یہی وجہ ہے کہ آج تک جمعیت اہل حدیث سندھ کے منہج پر کبھی اعتراض وارد نہیں کیا جاسکا۔
جمعیت اہل حدیث سندھ کے منہج کی ایک جھلک:
(۱) مسلک اہل حدیث کاتعارف اور اس کی دعوت (۲) مغربی وفرنگی جمہوریت وسیاست سے کلی اجتناب (۳) عقید ہ(الولاء والبراء )کی اساس پر مبتد عین کا کلی مقاطعہ (۴) دعوت وتبلیغ کے میدان میں غیر شرعی وسائل سے کلیتاً احتراز
جمعیت اہل حدیث سندھ کے قیام کے اغراض ومقاصد کا مختصر خاکہ:
(۱) تقریر وتحریر اور دیگر درست ذرائع ووسائل سے قرآن وحدیث کی طر ف لوگوں کو دعوت دینا (۲)عوام الناس کی اصلاح اور دینی تربیت کا اہتمام ،تاکہ صحیح اسلامی معاشرہ معرض وجود میں آجائے (۳) فلاحی ورفاعی اداروں کے قیام کے ذریعے خدمت خلق کا اہتمام (۴)عوام الناس میں جذبہ جہاد پیدا کرنااور اسے بیدار رکھنا تاکہ وقت آنے پر اعلاء کلمتہ اللہ کے لیے عملی جہاد میں شرکت کی جاسکے ۔
جمعیت اہل حدیث سندھ کے نظم کا تعارف:
مئوسس وبانی اور امیر اول شیخ العرب والعجم سید ابومحمد بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ۔ امیر فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں حفظہ اللہ۔ نائب ناظم اعلیٰ پروفیسر محمدجمن کنبھر حفظہ اللہ۔ ناظم تبلیغ حاجی محمداعظم لانڈر حفظہ اللہ۔ ناظم بیت المال ڈاکٹر عبدالرشید حفظہ اللہ۔ ناظم تعلیمات مفتی حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ۔ ناظم امتحانات شیخ عبداللہ شمیم حفظہ اللہ۔
فیس بک پیج پر جانے کے لیے اسی لائن پر کلک کریں
یوٹیوب چینل پر جانے کے لیے اسی لائن پر کلک کریں
ویب سائٹ پر جانے کے لیے اسی لائن پر کلک کریں
ہیڈ آفس بمعہ گوگل لوکیشن:
جامع مسجد جنید و مھد السلفی، ایس ٹی 20 بلاک 2 گلستان جوہر کراچی
جمعیت اہل حدیث کراچی
ہیڈ آفس
آسن مل اوجھا روڈ اردو بازار کراچی
021-32212369 32213710
قرآن و سنہ موومنٹ
محترم ابتسام الٰہی ظہیر صاحب
ہیڈ آفس بمعہ گوگل لوکیشن
پچاس (50) لارنس روڈ نزد چائنہ چوک لاہور
فیس بک پیج۔ اسی لائن پر کلک کریں
متحدہ جمعیت اہل حدیث
محترم ضیاء اللہ شاہ بخاری صاحب
مرکزی جمعیت اہل حدیث
محترم ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، اہل حدیث کی نمائندہ مذہبی و سیاسی جماعت ہے۔ جو مجلس شوریٰ، مرکزی عاملہ اور کابینہ پر مشتمل ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر صاحب ہیں۔ جب کہ ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم صاحب ہیں ۔ نصف صدی سے زائد عمر رکھنے والی یہ جماعت اہل حدیث کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ ذیلی ادارے اس کے زیر انتظام درج ذیل ادارے کام کر رہے ہیں۔ ہفت روزہ اہل حدیث (ہفتہ وار رسالہ) آن لائن مطالعہ کے لیے دستیاب ہے۔مکتبہ سلفیہ، لاہور میں جمعیت اہلحدیث کا اشاعتی ادارہ ہے۔ نظام مساجد و اوقاف۔ وفاق المدارس السلفیہ، اہل حدیث مدارس اور جامعات کا تعلیمی بورڈ۔ پیغام ٹی وی فرقہ واریت سے بچ کر دینی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے چینل۔ ذیلی تنظیمیں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمات کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغفور راشد ہیں جو اس جماعت کے انتخابی بورڈ کے نگران بھی ہیں ۔ جمعیت کے ذیلی تنظیمات کے نام درج ذیل ہیں ۔ اہل حدیث یوتھ فورس۔ اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن۔ جمعیت اساتذہ پاکستان۔ جمعیت طلبہ اہلحدیث۔ متحدہ حکماء محاذ۔
فیس بک پیج پر جانے کے لیے اسی لائن پر کلک کریں
ویب سائٹ پر جانے کے لیے اسی لائن پر کلک کریں
ہیڈ آفس
مرکز اہلحدیث، 106 راوی روڈ، لاہور، پاکستان
03208453475 04237729933
مرکزی جمعیت اہل حدیث عالمی
محترم جمیل اظہر وتھرا صاحب
مرکزی جمعیت اہل حدیث محمدی
محترم ڈاکٹر یحییٰ آخون خیل صاحب
نوٹ: درج بالاجماعتوں کو حروف تہجی کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے نیز ذمہ داران جماعتوں کا تعارف، سوشل میڈیا لنکس اور ہیڈ آفس کا پتہ ہمیں ارسال فرمائیں۔
واٹس ایپ گروپ
Milaty Muslim league ko sab se phaly ap ne ahlehadees bataya…halaky wo aik foji siasi jamat he ..22 grade officer ke bolny per ghazwa e hind chor dya..haram jamhoriat apna li…
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ
دو رحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ ماشاءاللہ بہت اچھی کاوش ہے اگر اس میں اضافہ کر لیا جائے کہ این جی اوز کے نام بھی لکھے جائیں تو زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ