تعارف عاجزی فاؤنڈیشن پاکستان

ملک بھر میں لاتعداد فاؤنڈیشنز اور فلاحی ادارے سرگرم عمل ہیں۔ جو معاشرے کے ضرورت مند افراد کے لیے کام کرتے ہیں۔ عاجزی فاؤنڈیشن پاکستان بھی اپنے منفرد اغراض و مقاصد کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ جن میں سے ایک اہم مقصد، مساجد کی تزئین و آرائش اور تبلیغ بذریعہ پرنٹنگ ہے۔ فرمان رسولﷺ ہے کہ جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں اس جیسا گھر بنائے گا (صحیح مسلم: 7471)
مساجد تعمیر کرنا یا کروانا یہ عظیم اور سعادت والا کام، اللہ کریم کسی سے بھی لے سکتا ہے۔ اسی پیش نظر ہم قرآن و حدیث پر مبنی پینافلیکس و اسٹیکرز، مخیر خواتین و حضرات کے تعاون سے مساجد میں لگاتے ہیں۔ آپ سب کو بھی اس کارخیر اور صدقہ جاریہ والے عظیم المرتبت مشن میں اپنا ساتھی بنانا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ مسجد میں چھوٹے و بڑے بآسانی پڑھ سکتے ہیں اور چند دنوں میں یاد بھی ہو جاتے ہیں۔ اپنے لیے یا فوت شدگان پیاروں کے نام زیادہ سے زیادہ لگائیں نیز آپ ہمارے ذریعے بھی لگوا سکتے ہیں ۔ ہمارے پاس نماز کے بعد مسنون اذکار والے پینا فلیکس اور مسجد میں داخل ہونے کی دعا، مسجد سے نکلتے وقت کی دعا، وضو کے بعد کی مسنون دعا، بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا، بیت الخلاء سے نکلتے وقت کی دعا، گھر سے نکلتے وقت کی دعا اور گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا والے اسٹیکرز دستیاب ہیں۔
panaflex size 3×5 fit & stiker size 7.5×3 inch.
ملک بھر میں ہوم ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔


جیز کیش نمبر 03239207022
میزان بنک اکاؤنٹ نمبر 00300113409823

Scroll to Top