ہم آپ کو سلفی نیوز ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 2014 سے 2019 تک دینی و معلوماتی ویب سائٹ لانچ کی گئی نیز ماہانہ میگزین عاجزی بھی۔ ویب سائٹ میں مفید معلومات کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تمام مساجد و مدارس کی لسٹ بھی بڑے انہماک سے ترتیب دی جا رہی تھی مگر بوجہ کورونا جاری نہ رکھ سکے۔ بفضل تعالیٰ نئے جوش و جذبے سے2024ء میں سلفی نیوز ڈاٹ کام لانچ ہوئی تو لسٹ بنانے والا ذوق عود کر آیا۔ ملک بھر میں مساجد و مدارس لاکھوں کی تعداد میں ہیں، ہماری حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ ان کی ایک الگ سے ویب سائٹ جاری کرے۔ بہرکیف ہم نے فی الحال سلفی مساجد و مدارس کی لسٹ سے آغاز کر دیا ہے۔ میری خواہش و کوشش یہ ہے کہ جس طرح ملک بھر کے تقریباً تمام ریستوران و ہوٹلز کے نام، ایڈریس اور ان سے ملنے والی اشیاء فوڈ پانڈہ نے اپنی ویب سائٹ پر لگا کر عوام کو مستفید کیا، دراز ڈاٹ پی کے نے لوگوں کو دکانیں بنوا دیں اور زمین ڈاٹ کام نے اپنی ویب سائٹ پر ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کو یکجا کر دیا ہے، اسی طرح ہم سلفی نیوز ویب سائٹ کو، پاکستان سمیت دنیا بھر کے، سلفی افکار کا، انسائیکلوپیڈیا بنائیں گے، ان شاء اللہ۔
چیف ایڈیٹر: عبدالرحمٰن عاجز (راجپوت بھٹی)
ویب ڈویلپر: حافظ عبداللہ اسلام (راجپوت بھٹی)